: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،19اپریل(ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس اور اس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم پر عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملے میں جھوٹ بولنے اور سچائی چھپانے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرکے انہوں نے نہ صرف ملک کی سیکورٹی کو داؤں پر لگایا بلکہ وہ خود بھی ایک بڑے بھنور میں پھنس چکے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان سمیت پاترا نے آج یہاں پارٹی کی
معمول کی بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں ذرائع ابلاغ میں ہونے والے بڑے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گرد "تنظیم لشکر طیبہ کے خودکش دستے کا حصہ رہنے والی عشرت کو دہشت گرد ماننے سے صاف انکار کرکے ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے اس وقت کے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ملک کو گمراہ کیا اور ملک کی سیکورٹی کے ساتھ سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے ایسا کس کے اشارے پراور کیوں کیا، یہ آج ملک کے عوام جانتا چاہتے ہیں۔